پاکستانی سرحد سے دراندازی کے واقعات میں کمی آئی ہے،سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا،بھارت کی ہرزہ سرائی

جمعہ 13 نومبر 2015 23:13

پاکستانی سرحد سے دراندازی کے واقعات میں کمی آئی ہے،سلسلہ مکمل طور پر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد سے دراندازی کے واقعات میں گزشتہ ایک سال میں تیزی سے کمی آئی ہے تاہم دراندازی کا سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ہل نیلگر میں ڈیفنس سٹاف سروسز کالج میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہاکہ سرحد پار سے دراندازی کے واقعات میں گزشتہ ایک سال سے تیزی سے کمی آئی ہے تاہم دراندازی کا سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔

انھوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ دفاعی شعبے کومزید ترقی دینے پر مرکوز ہے ۔70 فیصد دفاعی ضروریات کی چیزیں مقامی طور پر خریدی جارہی ہیں۔فوج میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے منوہر پریکر نے کہا کہ خواتین لڑاکا فوج میں خاص طور پر شامل ہونے میں دلچسپی ظاہرکررہی ہیں تاہم ٹوائلٹ جیسے کچھ بنیادی سہولیات کے مسائل ہیں،خواتین پہلے ہی نیوی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :