مون گارڈن کے معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب لوگوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کسی سے نہیں ڈرتی،تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اورعارف علوی کی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو
ایم کیوایم کے ارکان بھی موقع پر پہنچ گئے ، گوعمران گو کے نعرے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جوابی نعرے بازی
جمعہ 13 نومبر 2015 23:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور ڈاکٹر عارف علوی نے مون گارڈن کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون گارڈن کے معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب لوگوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کسی سے نہیں ڈرتی۔
(جاری ہے)
وہ جمعہ کو مون گارڈن بلڈنگ کے مسئلے پر وہاں کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کررہے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان بھی میدان میں آگئے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی اور گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے روایتی انداز سے ہمارا استقبال کیا ہے، تحریک انصاف کسی سے بھی نہیں ڈرے گی، مون گارڈن معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر عمران اسماعیل کے ہمراہ ڈاکٹر عارف علوی بھی تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوابی نعرے بازی کی جبکہ کارکنان نے اپنی اپنی پارٹیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.