مخدوم امین فہیم سے سیاسی اور روحانی رشتہ ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد میں ان کا کردار قابل ستائش ہے، عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم کی عیادت کی ۔انھوں نے مخدوم امین فہیم کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم سے سیاسی اور روحانی رشتہ ہے ۔ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد میں ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے بھی مخدوم امین فہیم کی خیریت دریافت کی ہے ۔ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں ۔