لاہور ہائیکورٹ نے پیکو روڈ پر سٹی شاپنگ کی تعمیر روکنے کا حکم دیدیا

ایل ڈی اے اور شاپنگ سنٹر کے مالک سے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 22:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیکو روڈ پر سٹی شاپنگ کی تعمیر روکتے ہوئے ایل ڈی اے اور شاپنگ سنٹر کے مالک سے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رشیدہ بیگم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے گھر کے ساتھ پلازہ اور اس کے تہہ خانہ کی تعمیر سے اس کے گھر کی بنیادیں کمزور ہو گئی ہیں اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیا ہے، پلازہ کی تعمیر کے خلاف سول عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے اور پلازہ مالک نے عدالتی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پلازہ کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی، پلازہ مالک نے ایل ڈی اے حکام سے ملی بھگت کر کے خلاف قانون پلازہ کی تعمیر کا اجازت نامہ لیا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پلازہ کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے۔

ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سٹی شاپنگ سنٹر کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے16 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :