آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم آئندہ چند روز میں چھوڑ دیے جائیں گے: ہارون رشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:57

آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم آئندہ چند روز میں چھوڑ دیے جائیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) ہارون رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم آئندہ چند روز میں چھوڑ دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور صحافی ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے آصف زرداری کو یقین دلایا ہے کہ ان کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا جلد بندوبست کردیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے اسحاق ڈار کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔