Live Updates

(ن) لیگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر ی مہم کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی‘ پی ایچ اے

بینک چالان نمبر 26241کے ذریعے ایک لاکھ روپے جمع کرایا گیا ‘ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کے خط کا جواب

جمعہ 13 نومبر 2015 22:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے علاوہ دوسری کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یا آزاد امیدوار نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر ی مہم کی مد میں پی ایچ اے کو کوئی ادائیگی نہیں کی ۔یہ بات پی ایچ اے کی طرف سے پی ٹی آئی کو تشہیری مہم کی مد میں حاصل ہونیوا لی آمدنی کی تفصیلات کی آگاہی کیلئے لکھے گئے خط کے جواب میں بتائی گئی ہے ۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی طرف سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور ونگ نے بینک چالان نمبر 26241کے ذریعے ایک لاکھ روپے جمع کرایا جبکہ اسکے علاوہ کسی دوسری جماعت کے نامزدہ یا آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے کسی امیدوار نے اس مد میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن فہیم جہانزیب کی طرف سے پی ایچ اے سے شفافیت اوراطلاعات تک رسائی ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور میں تشہیری مہم کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی بارے آگاہی دینے بارے خط ارسال کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے پی ایچ اے کے جواب کو نا مکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے 83شاہراہو ں کاصرف ایک لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ان شاہرات پر کی جانے والی مہم کا کم سے کم ٹیکس پانچ کروڑ روپے بنتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات