نئی حج پالیسی کے لیے مشاورت کا آغازکردیا گیا،سرکاری پالیسی کے مقابلے میں پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوا ہے

وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی کے لیے مشاورت کا آغازکردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سرکاری پالیسی کے مقابلے میں پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوا ہے، جمعہ کو کراچی کے حاجی کیمپ میں حج پالیسی 2016کے لیے مشاورت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی حج پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے جوتشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین عازمین حج کے لیے مخصوص لباس تیارکیا جائے گاتاکہ سعودی شکایات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی 2016 گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہترہوگی .وزارت مذہبی امورکے جن افسران کے خلاف شکایات ہیں تحقیقات مکمل ہوتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :