Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے مون گارڈن کے متاثرین کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

جمعہ 13 نومبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے مون گارڈن کے متاثرین کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مون گارڈن کے متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے جمعہ کو سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں مون گارڈن کے متاثرین کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں پروجیکٹ کے بلڈر،کے ڈی اے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورریلوے ہاسنگ سوسائٹی کے خلاف تحقیقات اور مون گارڈن کے متاثرین کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ مون گارڈن میں ہونے والی جعلسازی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ از خود نوٹس لیں ۔ کے ڈی اے اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت کے بغیرجعلسازی ناممکن ہے،انہوں نے کہا کہ آئینی اورسیاسی فورم پرمون گارڈن متاثرین کے حق کے لیے جنگ لڑیں گے۔متاثرین کودووکلا فراہم کردیے گئے ہیں۔حکومت سندھ واقعہ کی تحقیقات نیب یا ایف آئی اے کے حوالے کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات