Live Updates

عمران خان کو سندھ کے ناکام دورے نے بوکھلاہٹ کا شکار بنا دیا ،چاچا عمران خان سیاست اور عقل عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے،بڑے لوگ عمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے

بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجازدرانی کا عمران خان کے دورہ سندھ پر ردعمل

جمعہ 13 نومبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجازدرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے عمرکوٹ میں خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ کے ناکام دورے نے بوکھلاہٹ کا شکار بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجازدرانی نے کہاکہ عمران خان صاحب، ایک پیر کو ساتھ لے کر عمرکوٹ گئے ہیں۔مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ چاچا عمران خان سیاست اور عقل عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے۔ بڑے لوگ عمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے۔اعجازدرانی نے کہاکہ چاچا عمران خان ریٹائرمنٹ کی عمر بھی گذار چکے ہیں ل

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :