ٹوبہ ٹیک سنگھ ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیراعظم کسان پیکج ادائیگی سینٹرپر چھوٹے کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم
وزیراعظم نوازشریف نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے تاریخی کسان پیکج دیاہے،ایم این اے جنیدانوارچوہدری و دیگر کا تقریب سے خطاب
جمعہ 13 نومبر 2015 22:30
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پراراکین اسمبلی جنیدانوارچوہدری ،ایوب خان گادھی ،چوہدری امجدعلی جاویداورمیاں محمد رفیق نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کاشتکاروں کے لئے قائم وزیراعظم کسان پیکج ادائیگی سینٹرپر چھوٹے کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔
ایم این اے جنیدانوارچوہدری نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاشتکاروں کوامدادی رقوم کی تقسیم کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے تاریخی کسان پیکج دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹوبہ کے32ہزار272کسانوں کے لئے55کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔ایم پی اے ایوب خان گادھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کسان پیکیج کو سیاست کی نظرکرنے اور رکوانے کی سرتوڑکوشش کی لیکن کسانوں کی اﷲ نے سن لی اور ہماری درخواست پر عدالت نے کسان دوست پروگرام کو جاری رکھنے کا حکم جاری کیا جس کیڈی سی اوعامر اعجازاکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کسان پیکج سے مستفید ہونے والے کاشتکاروں کی فصلوں کا نہایت ایمانداری سے سروے کیا گیا ہے اوروزیر اعلیٰ کی ہدایت پر میرٹ اورشفافیت کو برقراررکھنے کے لئے تھرڈپارٹی آڈٹ کے بعد ہی حتمی فہرستوں کو متعلقہ اداروں میں بھیجاگیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.