پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 22:23

پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا‘پنجاب حکومت لاہور میں 36بلین روپے کی لاگت سے شہریوں کی تفریح کیلئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر ایک شاندار پارک بنانے جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کمشنر عبداﷲ سنبل ،ہوٹری کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں محمد شکیل اور چینی کمپنی کے چیئرمین جن منگ نان کے درمیان گزشتہ روز اس معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں ،جس کے مطابق چینی کمپنی یہ پارک تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کرے گی ۔

معاہدے کے مطابق چینی کمپنی دیگر قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ہمراہ پنجاب حکو مت کی جانب سے فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازموں کیلئے سندر ورکرز ویلفیئرز کمپلیکس فیز 1منصوبے کیلئے بولی میں حصہ بھی لے گی جو کہ 7.78بلین روپے سے مکمل کیا جائے گا ۔جس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سکول ،مسجد ،پارک اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے چیزیں تعمیر کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :