بلاول بھٹو زرداری 15نومبر کو ٹھٹہ کا دور ہ کرکے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے

جمعہ 13 نومبر 2015 22:08

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15نومبر کو ٹھٹہ ضلع کا دور ہ کرکے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15نومبر کو ٹھٹھہ ضلع پہنچیں گے اور انتخابی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ایک ریلی کی بھی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے ٹھٹہ کے دورہ سے قبل صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور پی پی پی سندھ کے ترجمان جمیل سومرو نے ٹھٹھہ کا دورہ کرکے پی پی پی رہنماؤں صادق علی میمن،ڈاکٹر عبدالواحد سومرو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے بلاول بھٹو کے ٹھٹھہ کے دورے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا ہے،بلاول ٹھٹھہ کے بعد حیدرآباد اور بدین کیلئے روانہ ہونگے ۔ان کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے پی پی پی ٹھٹھہ اور انتظامیہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔