چین سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ سے ملاقات ، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال ،پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم سکیورٹی تعاون‘‘ اور ’’آپریشنل تیاریوں‘‘کے بارے میں معزز مہمان کو تفصیلی بریفنگ

جمعہ 13 نومبر 2015 22:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چین سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین جنرل فین شینگ لانگ کی سربراہی میں 24رکنی وفد نے پی این ایس مہران کا دورہ کیا جبکہ سی ایم سی کے نائب چیئرمین نے ہیڈکوارٹرز کمانڈر پاکستان فلیٹ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

’’بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال‘‘، ’’پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم سکیورٹی تعاون‘‘ اور ’’آپریشنل تیاریوں‘‘کے بارے میں معزز مہمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وائس چیئر مین نے چین کے تعاون سے مقامی سطح پرپاکستان میں تیار ہونے والے فریگیٹ کلاس جنگی جہاز پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پی این ایس اصلت آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی عوامی جمہوریہ چین سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین جنرل فین شینگ لانگ 24ممبرز پر مشتمل وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ُ پی این ایس مہران آمد پر کمانڈرکراچی ،وائس ایڈمرل عارف اﷲ حسینی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔بعد ازاں، جنرل فین شینگ لانگ نے ہیڈکوارٹرز کمانڈر پاکستان فلیٹ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کی۔ملاقات میں معزز مہمان نے پاک بحریہ کے سربراہ کے ساتھ پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ’’بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال‘‘، ’’پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم سکیورٹی تعاون‘‘ اور ’’آپریشنل تیاریوں‘‘کے بارے میں معزز مہمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وائس چیئر مین نے چین کے تعاون سے مقامی سطح پرپاکستان میں تیار ہونے والے فریگیٹ کلاس جنگی جہاز پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا۔ پی این ایس اصلت آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔جنرل فین شینگ لان نے 1969میں پیپلز لبریشن آرمی(نیوی) میں شمولیت اختیار کی۔چین کی نیوی کی سربراہی کے علاوہ آپ کو کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں شینگ یانگ ملٹری کمانڈ کے چیف آف اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی جنرل اسٹاف، کمانڈر جی نان ملٹری کمانڈ اور ممبر آف دی پولیٹیکل بیورو آف سی پی سی کے عہدے شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران وائس چیف آف جنرل اسٹاف، چینگ ڈو ملٹری ریجنزکمانڈ کے پولیٹیکل کومیسر، جنرل لاجسٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف اورپیپلز لبریشن آرمی(نیوی) کے ڈپٹی کمانڈر بھی وائس چیئرمین کے ہمراہ تھے۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :