سچن ٹنڈولکر برطانوی ایئر لائن کے ناروا رویئے پر ناراض،مداحوں نے بھی کھری کھری سنا دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:07

سچن ٹنڈولکر برطانوی ایئر لائن کے ناروا رویئے پر ناراض،مداحوں نے بھی ..

نئی دلی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کواس وقت انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی ایئر لائن نے پہلے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کیا اور پھر ان کا پورا نام پوچھنے لگے اور سونے پر سہاگہ ان کے سامان پر غلط جگہ کا ٹیگ لگا دیا جس نے اس کرکٹر کو تو ناراض کیا ہی لیکن ان کے اس واقعہ کے ٹویٹ کرنے پر ان کے مداحوں نے بھی ایئرلائن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کے سفر پر جانے کے لیے جب سچن ٹنڈولکر نے ایئر پورٹ پر ٹکٹ مانگے تو وہاں موجود انتظامیہ نے ان سے پورا نام بتانے کا مطالبہ کردیا جس پر سچن سخت ناراض، مایوس اور حیران ہوئے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بھی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے سیٹوں کی دستیابی کے باجود ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں رکھ دیا جب کہ ان کے سامان پر بھی غلط منزل کا ٹیگ لگادیا جس کے باعث وہ اور ان کی فیملی کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب سے افسوس ناک بات یہ تھی کہ بجائے ٹکٹ دینے کے ایئر لائن کی انتظامیہ ان سے پورا نام پو چھنے لگی۔ برٹش ائیر ویز کے نمائندے کی یہ درخواست ہندوستانی کرکٹ مداحوں بے حد ناگوار گزری اور انہوں نے کمپنی کیخلاف ٹوئٹر پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا۔ ہندوستانیوں کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں لیکن برٹش ائیرویز کا نمائندہ ہی ان سے ناواقف ہے۔