پارکنگ پراضافی وارڈنز تعینات عوام کی خدمت اور ٹریفک کی روانی اولین ترجیح ہے،ٹریفک وارڈنز ہر موقع پر عوام اور افسران کی امیدوں پر پورا اتریں
چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کا ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رائیونڈ اجتماع کا دورہ
جمعہ 13 نومبر 2015 22:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر اجتماع کے گردو نواح اور شہر بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ جمعۃالمبارک کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اجتماع میں ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود موقع پر موجود رہے،اجتماع کے موقع پر مختص کردہ 10پارکنگ پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیااور ٹریفک کے انتظامات تسلی بخش ہونے پر ٹریفک افسران و وارڈنز کی کارکردگی کو سراہا ،انہیں ہدایت کی کہ اسی طرح محنت و لگن سے فرائض سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ شرکاء کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کیمپ آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں جس پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ٹریفک کی روانی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک وارڈنز ہر موقع پر عوام اور افسران کی امید وں پر پورا اترے اور شہر کی ٹریفک کورواں رکھا۔طیب حفیظ چیمہ نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک سٹاف کی ہدایات پر ہرممکن عمل کریں اور اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ میں ہی کھڑی کریں تاکہ ٹریفک پرابلم نہ ہو۔
انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ تبلیغی اجتماع ڈیوٹی کے دوران پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ وارڈنز دورانِ ڈیوٹی مشکوک افراد وگاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.