آئین نے تمام اداروں کی حدود کا تعین کر دیا ،حکومتی کا ر گردگی سے متعلق بیان منفی کے بجائے مثبت انداز میں لیا جا ئے

جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا امجد خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئین نے تمام اداروں کی حدود کا تعین کر دیا ہے اسی پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ،حکومتی کا ر گردگی کے متعلق بیان منفی کے بجائے مثبت انداز میں لیا جا ئے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے اپیکس کمیٹی میں مشترکہ فیصلے ہورہے ہیں ظاہر تو کوئی دوری نہیں ہے اور خدا نہ کرے کہ دوری ہو ،مو جودہ حا لا ت میں وطن کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ،باڈرز پر حا لا ت بھارت خراب کر رہا ہے اور وطن میں بد امنی کے لیئے سازشیں جاری ہیں ان سازشوں کا مقابلہ اتحاد وتفاق سے کیا جا سکتا ہے ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے بھارت امریکہ سمیت بعض قوتیں پاک چائینہ اقتصادی منصوبے کو سبوتاژ کر نا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کو اتحاد واتفاق سے ہی نا کام بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مو دی متعصب اور تنگ نظر ہیں وزارت عظمی پر فائز ہونے سے قبل بھی اقلیتوں پر ان کے مظالم کی فہرست طویل ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام نے مودی کا پیکچ مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ انہیں پیکچ نہیں بلکہ وہ اپنی قسمت کے فیصلے کا حق مانگتے ہیں جو انہیں یواین او نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پیسوں کی بجائے اقوا م متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ وقت ٹپا ؤ پا لیسی درست نہیں حکومت اب عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈالر حکومت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے جس سے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی طور پر اقدا مات کرے ۔