بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ سٹیشن کے قریب اجتماعات پر پابندی

ہوم سیکرٹری پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898ء زیردفعہ 144حکمنامہ جاری کر دیا‘ 12دسمبر تک نافذالعمل ہو گا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ سٹیشن کے قریب پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ پولنگ اور گنتی کے دوران کسی بھی پولنگ سٹیشن کے قریب 300 میٹر کی حدود میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں انتخابی فتح منانے کے لئے ریلیاں اور جلوس نکالنے اور انتظام کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

جبکہ فائرنگ اور ہوائی فائرنگ‘ ہتھیار اٹھا کر چلنے اور ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898ء کے تحت دفعہ 144(6)نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ دفعہ 144 کی پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 12دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :