بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، 12اضلاع میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کو تین کیٹگریز ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2015 - 22:02:28 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 22:01:01 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 22:01:01 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 22:01:01 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:59:47 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:59:47 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:59:47 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:49:08 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:40:57 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:40:57 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:40:57
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، 12اضلاع میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

آئی جی مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات ،امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آر پی او کانفرنس میں اہم فیصلے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) صوبے بھر کے 12اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے سکیورٹی انتظامات اورجرائم کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک آرپی او کانفرنس انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں تمام آرپی اوز ، سی سی پی او لاہور نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کیپٹن (ر)عارف نواز،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ڈاکٹر عارف مشتاق،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، رائے محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی ایس پی یو، محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، فاروق مظہر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن برانچ، شفیق احمد گجر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII-، نواز وڑائچ،ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، طارق رستم چوہان، اے آئی جی فنانس، حسین حبیب امتیازاور اے آئی جی لاجسٹکس، ہمایوں بشیر تارڑ کے علاوہ دیگر سینیئر افسران نے کانفرنس میں شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر پنجاب پولیس ہر صورت غیر جانبدار رہ کر سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی اور اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹولرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی جماعت کے کسی رکن یا کارکن کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ ہر صورت بلٹ لیس اور وائیلنس فری الیکشن کو یقینی بنائیں تا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

کانفرنس میں 12اضلاع میں 11ہزار 8سو 62پولنگ اسٹیشنز کو اے ، اے پلس اور بی کیٹگری میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان پولنگ سٹیشنز پر 1لاکھ 4ہزار 2سو 4افسر اور اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاجن میں پوسٹ پولنگ ڈیوٹیز

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/11/2015 - 21:59:47 :وقت اشاعت