پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت،بھارت جہنم ہے :علامہ ممتاز اعوان

غلط پروپیگنڈا اسلام و ملک دشمن یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے :ورلڈ پاسبان ختم نبوت دیوالی پرپاکستانیوں نے ہندوبرادری کو محبت دیکر اسلامی رواداری کابھرپور ثبوت دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں جبکہ بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے حقیقت میں پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت اور بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے مگر صدافسوس کہ عالمی دنیا ،یو این او، سلامتی کونسل اور مغربی ممالک بھارت کے اقلیتوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اگر پاکستان میں بادل نخواستہ اقلیتوں کیساتھ کوئی معمولی سا واقعہ بھی پیش آجائے تو مغرب اس پر آسمان سر پہ اٹھا لیتا ہے یہ محض اسلام و مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے بارے کیے جانیوالا منفی اور غلط پروپیگنڈا در حقیقت اسلام و ملک دشمن یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دیوالی پر پاکستانیوں نے ہندو برادری کو محبت دیکر اسلامی رواداری کا بھرپور ثبوت دیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :