فوج نے لازوال قربانیاں دے کر عوام میں اپنے لیے عزت کا مقام حاصل کیاہے،لیاقت بلوچ

2018 ء کا انتخاب ہی اصل میدان امتحان اور میدان حساب ہوگا، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ فوج نے لازوال قربانیاں دے کر عوام میں اپنے لیے عزت کا مقام حاصل کیاہے ۔ اب ملک میں مارشل لاء یا آئین سے بالا کسی اقدام کا نہ وقت ہے اور نہ ہی عالمی اور خطہ کے حالات اس کی اجازت دیں گے البتہ جمہور سے مینڈیٹ حاصل کرنے والی حکمران جماعتیں اپنی کاکردگی سے مایوس کر رہی ہیں ۔

غیر ذمہ دارانہ رویے ، کرپشن اور اقربا پروری سے میرٹ کی پامالی قوم کا روگ بنادیا گیاہے ۔ حکمران جماعتیں آئینہ توڑنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر کریں ۔ 2018 ء کا انتخاب ہی اصل میدان امتحان اور میدان حساب ہوگا ۔ دہشتگردی کے خاتمہ کی فرنٹ لائین پر افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کو تمام قومی جماعتوں نے خود کھڑا کیا ہے اگر حکومتیں گڈ گورننس نہ دیں تو یہ بے چینی صرف فوج ہی نہیں عوام میں بھی شدت ا ختیار کر ے گی ۔

(جاری ہے)

وہ علامہ اقبال ٹاؤن میں زاہد الرحمن ،سمیع الرحمن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل یاسین بلوچ کی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر تعزیت اور غم کااظہار کیا ہے ۔ نیشنل پارٹی کے صدر حاصل بزنجو اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پارٹی سینئر رہنما کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہا ر کیا اور کہاکہ مرحوم محب وطن ، جمہوریت پسند اور دور دراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے رہنما تھے ۔ یاسین بلوچ کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد یاد رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :