سالٹ رینج میں موجودہ کو ئلہ سے 300میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ 2018تک مکمل کر لیا جائے گا،چےئرمین خواجہ خاور رشید

جمعہ 13 نومبر 2015 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ سالٹ رینج میں موجودہ کو ئلہ سے 300میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ 2018تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سالٹ رینج میں 600ملین ٹن کو ئلے کے ذخائر موجود ہیں مگر توانائی پیدا کرنے کیلئے کلین کول ٹیکنالوجی استعمام کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ماحول پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب توانائی بحران کے حل کیلئے ماحول دوست کول پاور کی جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کر رہی ہے،کوئلہ نکالنے کیلئے جدید طریقے بھی اپنا رہے ہیں،پاکستان میں کوئلے کے لامحدود ذخائر ہونے کے باوجود صرف اعشاریہ چھ فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کر رہا ہے جبکہ صرف تھر میں 30ٹریلین ڈالر مالیت کے 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے 500سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی سالانہ کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :