کوآپریٹو سوسائٹیوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے،چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر

جمعہ 13 نومبر 2015 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر نے کہا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوآپریٹو سوسائٹی کی طرف سے منعقد کردہ پروگرام مین خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ تربیتی سیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل میں اضافہ کی وجہ ممبران میں تربیت کا فقدان ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جائے تاکہ ہم جلد سوسائٹیوں کے مسائل پر قابو پاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سوسائٹیوں کو بہتر کرنے کیلئے مثبت اقدام کرنے ہوں گے اور تربیتی کورس کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مزید فعال بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے ان کا کہان تھا کہ محمد علی جنرل سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی کی طرف سے سات دن کا یہ تربیتی کورس کا انعقاد پہلی بار اسلام آباد میں کیا گیا جو کہ خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ سوسائٹیوں کو انڈر لنک کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ بناجارہی ہے اور اس کے علاوہ شکایت کیلئے آن لائن نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ پروگرام کے آخر میں تربیتی کورس میں پوزیشن لینے والے ممبران میں اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :