شہداء کشمیر کا مقدس لہو رنگ لا رہا ہے آج کشمیر ایشو دنیا کا فلش پوائنٹ بن چکا ہے،چوہدری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2015 - 21:38:19 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 18:40:34 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 18:09:28 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 17:02:26 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:57:57 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:56:06 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:56:06 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:54:31 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:51:20 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:51:20 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:51:20
- مزید خبریں

مظفر آباد

شہداء کشمیر کا مقدس لہو رنگ لا رہا ہے آج کشمیر ایشو دنیا کا فلش پوائنٹ بن چکا ہے،چوہدری عبدالمجید

برطانیہ میں تارکین وطن نے مودی مخالف مظاہرہ کرکے عالمی دہشت گردبھارت کا اصل روپ مہذب دنیا کو دکھا د یا ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ شہداء کشمیر کا مقدس لہو رنگ لا رہا ہے آج کشمیر ایشو دنیا کا فلش پوائنٹ بن چکا ہے۔وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیر ایشو کے حوالے سے جو جرات مندانہ موقف اپنایا اس سے کشمیریوں کی تحریک کو نیا جوش وولولہ ملا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی گرفتاریوں، کرفیو کے نفاذ اور ریاستی دہشت گردی ،کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے آزادی پسند دنیا سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی منظم نسل کشی بندکرائے اور بھارت کو برصغیر کا امن برباد کرنے سے باز رکھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت کے قابض وغاصب جنونی حکمران بین الاقوامی دنیا میں بے نقاب ہورہے ہیں اور اقوام عالم پر واضح ہورہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی اور جابرانہ تسلط کو دوام دینے کے لیے کشمیریوں کی منظم نسل کشی شروع کررکھی ہے آٹھ لاکھ پیراملٹری فورسز ،کالے قوانین اور یاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کررکھے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانیت کا قاتل ہے اور یہ انسانیت کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج برطانیہ میں تارکین وطن سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اینٹی مودی مظاہرہ کرکے بین الاقوامی دہشت گردبھارت کا اصل روپ مہذب دنیا کو دکھا دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھی ریاستی عوام بھارتی حکمرانوں کی دہشت گردی کے خلاف شٹر ڈاؤن اور مظاہرے کررہے ہیں ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ شریک ہیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت شہداء کی امانت ہے شہدا ء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے دریں اثنا بلوچ میں پارٹی ورکروں اور مختلف سیاسی وسماجی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ریجن کا ایسا پولیٹیکل انسٹیٹیوٹ ہے جس کی لیڈر شپ کے ویژن سے اقوام عالم نے استفادہ حاصل کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/11/2015 - 21:38:19 :وقت اشاعت