عدالت کا دروازے سے زخمی ہونے والے کو 21.5ملین ڈالر معاوضہ دینے کا حکم
فہد شبیر جمعہ 13 نومبر 2015 21:29
سیاٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء)سیاٹل کی وفاقی عدالت نے الینوائے کے ایک شخص کو21.5ملین ڈالر بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔مذکورہ شخص 2011 میں ایک مسافر بحری جہاز کے سلائیڈنگ دروازے میں آکر زخمی ہوگیا تھا۔ اس معاوضے میں سے 16.5ملین ڈالر جمیز ہاؤسمین کوزخموں کی وجہ سے اذیت اٹھانے کے لیے دئیے گئے۔جیمز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہالینڈ امریکا لائن کے جہازوں میں بہت سے دوسرے افراد بھی دروازوں کے خراب سنسرز کی وجہ سے زخمی ہو رہے ہیں۔
ہالینڈ امریکا لائن نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگرانی کے کیمروں کے مطابق 26نومبر 2011 کو جیمز اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ہوائی جا رہا تھا۔ سفر کے دوران دروزے سے ٹکرا کر اس کاچہرہ، سائیڈ اور سرزخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
جہاز پر موجود ڈاکٹر نے جیمز کی خراب حالت کو چوٹ کا صدمہ قرار دیا۔ جیمز نے سفر ملتوی کر دیا مگر بعد میں پتہ چلا کہ اس کے دماغ پر بھی چوٹیں لگی ہیں، جس سے اس کی یاداشت بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔
جیمز کے وکیل نے بتایا کہ جیمز کو اس چوٹ کے باعث اپنے قیمتی پتھروں کے کاروبار کو فروخت کرنا پڑا۔جیمز کے وکیل نے الزام لگایا کہ ہالینڈ امریکا کے جہازوں میں دروازوں کی وجہ سے 34 حادثے ہوچکے ہیں۔ہالینڈ امریکا لائن نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہےمزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.