ساہیوال،کولڈ سٹور سے ملنے والی محنت کش کی لاش کی قبر کشائی، سیشن جج کے حکم پر پوسٹ مارٹم کیاگیا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) قطب شہانہ ساہیوال مڈھالی روڈ پر کولڈ سٹور سے 5ماہ قبل ملنے والی محنت کش بابر کی لاش کا قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عر صہ 5ماہ قبل مڈھالی روڈ پر واقع کولڈ سٹور سے چک 86/6.Rسے ایک محنت کش نوجوان بابر کی لاش ملی تھی جسے پولیس فرید ٹاؤن نے حادثہ دے کر دفن کرا دیا تھا اور ظاہر کیا گیا کہ متوفی کی موت کولڈ سٹور کی چھت سے گر نے کے سبب سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہوئی تھی لیکن بعد ازاں متوفی کے باپ اﷲ دتہ کو بابر کو قتل کر نے کی ساز ش کا انکشاف ہوا جس پر اﷲ دتہ کی در خواست پر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قبر کشائی کے بعد لاش کے پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے جو ڈیشل مجسٹریٹ عظیم ناصر کو مامور کیا جنہوں نے قبر کشائی کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم سے پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش دو بارہ غسل کے بعد دفنا دی گئی اور ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مر تب کر نے کے لئے متوفی کی میت کے چند اجزاء کیمیکل ایگزامینر کو بھیج دئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :