خیبرپختونخوا کے ضلع اپر اور لوئر کوہستان کے زلزلہ متاثرین سرد ترین موسم میں مشکلات بڑھ گئیں

جمعہ 13 نومبر 2015 21:09

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر اور لوئر کوہستان کے زلزلہ متاثرین سرد ترین موسم میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

26اکتوبر کے زلزلے نے ضلع اپر اور لوئر کوہستان کے علاقوں میں تباہی مچائی ٗضلع اپر اور لوئرکوہستان میں زلزلے سے 80 فیصد مکانوں کو جزوی یا مکمل طورپر نقصان پہنچاہے ، دورافتادہ علاقے سیو اور کندیا زیادہ متاثر ہوئے ہیں تاہم ان علاقوں میں اب تک نقصانات کا تخمینہ تک نہیں لگایا جاسکا ۔ڈپٹی کمشنراپر کوہستان راجہ فضل خالق کے مطابق دورافتادہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بدستور بندش امدادی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جن پر کام تیزی سے جاری ہے ۔