Live Updates

ریحام پر پیسے لینے کے الزامات شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں ٗ عمران خان

ریحام خان تین بچوں کی ماں ہے، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے ٗٹوئٹ

جمعہ 13 نومبر 2015 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ریحام پر پیسے لینے کے الزامات شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان پر لگائے جانے والے پیسے لینے کے الزامات غلط اور شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں ٗریحام خان تین بچوں کی ماں ہے، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔عمران خان نے کہاکہ کچھ لوگ بدنیتی پر مبنی الزامات لگا کر ریحام خان پر حملہ آور ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر زوال پذیر ہے جس پر شرم آتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :