پیپلز پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا

حالیہ اضافے سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ٗتوجہ دلاؤ نوٹس کا متن

جمعہ 13 نومبر 2015 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں نے لاسز پورے کرنے کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھائیں، کمپنیوں کی نااہلی کی سزا عوام کیوں بھگتیں؟ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ حالیہ اضافے سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔