بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز طلباء نے ایک دن فرنٹیئر کور بلو چستان کیساتھ گزارا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:03

لو را لا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز10 رکنی طلباء کے وفدنے پرنسپل نجیب اﷲ خان کی سرکردگی میں سٹڈی ٹورپرایک دن فرنٹیئر کور بلو چستان کیساتھ گزارا۔انٹرمیڈیٹ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء نے ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان کے دورہ کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک اورقوم کا سرمایہ ہے۔ہماری نوجوان نسل محبت واخوت کے علمبرداراور امن وامان کے طلبگار ہیں۔انہوں نے طلباء پرزوردیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اورقوم کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں کیونکہ علم کی غرض وغایت دراصل انسان کے اندر احساس اْنس بیدار کرناہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی ایف سی نے کالج کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ اورطالبعلموں کو نقدانعامات سے نوازا۔

ہیڈکوارٹرایف سی کے دورے کے بعدانہیں ایف سی مددگار سینٹر لایا گیاجہاں انہیں فرنٹیئر کور بلو چستان کی آرمڈ کور رجمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد طلباء نے ایف سی آرمڈ کور میں موجود ٹینک کی سواری کرتے ہوئے خوب لْطف اندوز ہو ئے۔بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء کوفرنٹیئر کوربلوچستان کی ایف سی غازہ بندسکا?ٹس بلیلی کابھی دورہ کرایاگیا جہاں پر طلباء کو پاکستان میں بنائے جانیوالے مختلف ساخت کے چھو ٹے بڑے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور طالبعلمو ں کو فائرنگ کرنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔

اس موقع پرطلباء نے نہ صرف اسلحے کی معلومات میں دلچسپی لی بلکہ ہتھیارچلانے کی مشق میں بھرپورحصہ لیااور مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔طلباء کو غازہ بندسکا?ٹس ایف سی پبلک اسکول اورہاسٹل کابھی دورہ بھی کرایا گیاجہاں پرطلباء نے اسکول کے کلاسز،لائبریری اورہاسٹل کے کمروں کامعائنہ کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کیلئے ایف سی کی کاوشوں کوسراہا۔آخرمیں طلباء کوکوئٹہ کی پْرفضا مقام ہنہ جھیل کی سیر کرائی گئی۔ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء نے ایف سی کی جانب سے بہتر غیر نصابی اورمعلوماتی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :