کوئٹہ میں سیکورٹی فراہم نہ کیے جانے پر پولیو مہم ملتوی کردی گئی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے چوتھے روز جاری پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو سیکورٹی دینے سے انکار پر متعدد علاقوں میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پولیو مہم کاجمعہ کو چوتھا روز تھا کہ پولیس حکام نے چوتھے ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے موقف اختیار کی کہ ان کے پاس وسائل اور نفری کم ہے اس لئے وہ مزید سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے واضح رہے کہ کوئٹہ میں پولیو کے 4 جبکہ صوبے بھر میں 6 کیسز پولیو کے رپورٹ ہوئے ہیں سیکورٹی ٹیمیں نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔