سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اﷲ خان

جمعہ 13 نومبر 2015 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملاکند ڈویژن کے ویٹرنری آفیسرز اورویٹرنری اسسٹنٹ کیبھیڑبکریوں کی بیماری کاٹا (FAOکے تعاؤن سے PPRکے بارے میں تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ورکشاپ سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اﷲ خان نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ہٰذا کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز اور دیگرحکام ڈیوٹی کواپناشعاربنائیں اوراپنے فرائض میں غفلت کامظاہرہ کرنے سے اجتناب کریں ۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈائریکٹراحسان اﷲ خان نے FAOکاشکریہ اداکیاورمزید بہتری کیلئے اس قسم کے ٹریننگ کے انعقاد پرزوردیاانہوں نے مہمان خصوصی وزیرلائیوسٹاک محب اﷲ خان کی توجہ ملاکنڈڈویژن بالخصوص ضلع سوات میں شپ فارم ، بکریوں کے فارم کے انعقاد کیجانب مبذول کرایاصوبائی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ضلع سوات کے سطح پر ایک Wool Industoryکے اشد ضرورت ہے ، FAOکے ماہرین ڈاکٹرہمایون اورڈاکٹرجاویدارشد نے PPRمرض کے بارے تفصیلی معلومات فراہم کی اوربیمار جانوروں سے Sampleلینے اور محفوظ طریقے سے لیبارٹری تک پہنچانے کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ضلع ڈائریکٹر لائیوسٹاک بخت عالم خان نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا اور مال مویشی کی افادیت کے بارے میں بتایا۔