فوج کا حکومت کو گڈ گورننس کا مشورہ قوم کے دل کی آواز ہے‘ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے، فاٹا اصطلاحات نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی وفود سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج کا حکومت کو گڈ گورننس کا مشورہ قوم کے دل کی آواز ہے،یکٹا کو فنڈز کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی ہے، حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی ختم کرکے پاکستان کو لبرل بنانے کا آغاز کر دیا ہے، گڈ گورننس یاد دلانا آئین کی خلاف ورزی نہیں۔

وہ جمعہ کو مختلف وفود سے گفتگوکر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی کا دورہ برطانیہ رسوائی کی علامت بن گیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے۔ فاٹا اصطلاحات نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے۔ سرکاری اداروں میں قومی دولت کی لو ٹ مار عروج پر ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں ملک دشمنی ہے۔ پنجاب میں احتسابی عمل نواز شریف نے روک رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے کالعد م تنظیموں کے پانچ سو افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔ اداروں میں محاذ آرائی سے گریز میں ہی عافیت ہے۔ محمود خان اچکزئی اور حکومتی وزراء منفی باتوں سے گریز کریں۔ گورننس کی بات پر برہمی کا کو ئی جواز نہیں۔ ملک شکوہ اور جواب شکوہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قومی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی سستی پر فوج کے تحفظات جائز ہیں۔ آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے پہلے سول فوجی تصادم کا تاثر دورکیا جائے۔ ضرب عضب کی نتیجہ خیزی کے راستے میں سیاسی عزم کی کمی آڑے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :