عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں ، تھانے جاپہنچے

جمعہ 13 نومبر 2015 20:42

عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگ گئیں ، ملک عرفان دھمکیوں سے متعلق پولیس کو آگاہ کرنے تھانہ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو مختلف لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں ۔ عمر اکمل کے خلاف شکایات درج کروانے والے عرفان ملک سائٹ ایریا تھانے پہنچ گئے ۔ ملک عرفان نے پولیس کو بتایا کہ اسے صبح سے مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر اس کے پاس موجود عمر اکمل کی ویڈیو آؤٹ یا شو کی تو اسے قتل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس کو ان لوگوں کی تفصیلات بھی بتائیں جنہوں نے انہیں دھمکیاں دیں