نیب ملک سے بد عنوانی کے خا تمہ کیلئے پر عزم ہے،نیب آ رڈیننس کے تحت بد عنوا نی کی سر گر میوں کے خا تمہ کیلئے مؤ ثر اقدا مات کر نے کے مجاز ہیں،بد عنوا نی کیخلاف زیر و ٹا لر نس پا لیسی ہر عمل پیرا ہیں،قا ئم مقام چیئر مین نیب محمد امتیاز تا جوڑ کا آ گا ہی مہم سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 20:39

اسلام آ باد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) قو می احتساب بیورو(نیب) تمام و سائل کو بروئے کا رلاتے ہو ئے ملک بھر سے بد عنوانی کے خا تمہ کیلئے پر عزم ہے،نیب آ رڈیننس 1999کے تحت اداراہ کر پشن اور بد عنوا نی کی تما م سر گر میوں کے خا تمہ کیلئے مؤ ثر اقدا مات کر نے کا مجاز ہے۔قا ئم مقام چیئر مین نیب محمد امتیاز تا جوڑ نے گز شتہ روز اسلام آ باد میں یو ایس ایڈ اور ٹرا نسپر نسی انٹر نیشنل کے زیر اہتمام دھو کہ دہی سے بچا ؤ کی آ گا ہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نیب بد عنوا نی کیخلاف زیر و ٹا لر نس پا لیسی ہر عمل پیراہے۔

نیب آ رڈیننس بد عنوا نی کی کھوج لگا نے،تفتیش ،پرا سیکیو شن،مقد مات نمٹا نے،بد عنوا نی کی سر گر میوں ، اختیارات کے نا جا ئز استعمال،زمینوں کی غلط الا ٹمنٹ، کک بیکس اور رشوت کیخلاف مؤ ثر اقدا مات فرا ہم کر تا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شفا فیت اور احتساب عوامی پرا کیو رمنٹ نظام کے قا بل ذکرعناصر ہیں جو غر بت کے خا تمہ اور امداد کے مؤ ثر استعمال کیلئے بھی اہم عنصر ہے۔

مجمو عی منصو بہ بند ی ملک کی سما جی، سیا سی اور معا شی تر قی کی بھی یقین دہا نی کرواتی ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ اقوام متحدہ کے بد عنوا نی کیخلاف کنو نشن کے آ رٹیکل 9کے تحت کو ئی بھی ملک مقا می نظام قا نون کے تحت فیصلہ سا زی میں شفا فیت اور مقا بلہ سا زی کی بنیاد پر پرا کیو رمنٹ کا منا سب نظام متعارف کروانے کا ذ مہ دار ہے، پا کستان نے سال2002میں احساس کیا کہ عوا می پرا کیو رمنٹ اور ٹھیکوں میں بد عنوا نی و سائل کے مؤ ثر استعمال کی راہ میں ر کا وٹ ہے جس کے بعد اسی سال پبلک پرا کیو رمنٹ ریگو لیٹری اتھا رٹی قائم کی گئی۔

انہوں نے مز ید کہا کہ نیب آ رڈیننس کی دفعہ 33B کے تحت تمام و فا قی و صو با ئی محکمے، وزارتیں اور ڈویژ نز کسی بھی معا ہدے اور ٹھیکے کی نقول نیب کو بھیجنے کی پا بند ہیں اور اس قا نون کے تحت مؤ ثر طر یقے سے رقم کے استعمال کی نگرا نی کی جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :