تا جک صدرامام علی رحمان نے شکر پڑیاں کے تا ریخی گارڈن میں میگنولیا گرینڈیفلورہ کاپودا لگا یا

اسلام آباد کے قدرتی حسن نے مجھے بہت متا ثر کیا ، اس اداراے کی کو ششیں قا بل تحسین ہیں جس نے بیابا نوں کو سر سبز و شاداب شہر میں بدلا، امام علی رحمان کی گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) تا جکستان کے صدرامام علی رحمان نے شکر پڑیاں کے تا ریخی گارڈن میں جمعہ کومیگنولیا گرینڈیفلورہ کاپودا لگا یا۔ پودا لگانے کی تقریب میں چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل ، سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ سید مصطفین کا ظمی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ شکر پڑیاں کے تاریخی مقام جس کو انٹرنیشنل فرینڈ شپ گا رڈن کا نام دیا گیا ہے میں صدرامام علی رحمان 128ویں سر براہ مملکت اور تا جکستان کے دوسرے صدر تھے جنہوں نے اس تا ریخی مقام پر پودے لگایا۔

اس موقع پر تاجک صدر اما علی رحمان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن نے انہیں بہت متا ثر کیا ہے اور اس اداراے کی کو ششیں قا بل تحسین ہیں جس نے بیابا نوں کو سر سبز و شاداب شہر میں بدلا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ خود با غبانی کا شوق رکھنے کے ساتھ ساتھ ما حول سے پیار کرتے ہیں۔چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے تا جکستان کے صدر کو اس علا قے میں دارلحکومت اسلام آباد کے قیام اور اس تاریخی مقام جہاں 1960 میں و فاقی کا بینہ نے اپنے اجلاس میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی منظوری دی پر پودے لگانے کی روا یت کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقام انتہائی تا ریخی اہمیت کا حا مل ہے کیونکہ اس مقام پر دنیا کے سب سے زیادہ سربراہان مملکت نے اپنے پا کستان کے دورے کی یا دگار کے طور پر پودے لگائے اس لئے اس کو انٹرنیشنل فرینڈ شپ گار ڈن کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سی ڈی اے اس مقام پر ایک گیلری بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے جہاں پر ان شخصیات کی تصا ویر اور مختصر تعا رف کے ساتھ آویزاں کرنے کے علاوہ اس فرینڈشپ گارڈن میں خوبصورت لایٹس بھی لگائی جائیں گی۔

چیئر مین سی ڈی اے نے اس گارڈن کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ اس گارڈن میں سب سے پہلا پودا چین کے وزیر اعظم زون لی نے 21فروری 1964کو لگایا ۔ چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے تاجک صدر کو مگنولیا کے پودے تحفے کے طور پر دیئے جن کو بعد ازاں تا جکستان میں بھجوا یا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :