پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کے پاس جوہری سلامتی کا موثر نظام موجود ہے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جوہری سلامتی کے ادارے کے دورہ کے موقع پر خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کے پاس نیوکلیئر سیکیورٹی کا موثر نظام موجود ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کادورہ کیا،سینٹر کے مختلف حصوں اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے جدید ترین ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک اثاثوں کی حفاظت سے متعلق پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کے پاس نیوکلیئر سیکیورٹی کا موثر نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس فریضہ ہے، پاکستان نے ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہوتے ہوئے سینٹر آف ایکسیلینس جیسا ادارہ بنایا۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ ادارہ اب تک کئی قومی اور بین الاقوامی ٹریننگ کورسز کروا چکا ہے