ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر کریک ڈاؤن

49 افراد کے خلاف مقدمات درج،79 افراد گرفتار،30 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے878مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ44,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر79افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :