نئے تعینات ہونے والے اساتذہ ایمانداری ،محنت اورلگن سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں، ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران

جمعہ 13 نومبر 2015 19:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) نئے تعینات ہونے والے اساتذہ ایمانداری ،محنت اورلگن سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔پہلی دفعہ این ٹی ایس کے ذریعے شفاف ٹیسٹ ہوئے ہیں اور میرٹ پر پورا اُتر نے والے کامیاب ہونے والے اہل امیدواروں سے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد خان ،ڈی اوای شیخ موسیٰ خان،جی ٹی اے کے صدر فتح خان نے این ٹی ایس کے ذریعے کامیاب اُمیدوار اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفیسر ان جی ٹی اے کے ڈویژنل رہنما ء شفیق مندوخیل ،یو نیسف کے آفیسر اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ ضلع کے ہا ئی ،مڈل اور پرائمری سکولوں کے بوائز اور گرلز سکولوں میں 133 فیمیل اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جن کو اپنے اپنے علاقوں میں تعینا ت کیا جارہا ہے۔جبکہ کوٹہ کے مطابق دو معذور افراد کو بھی تعینا ت کیا جارہا ہے مقررین نے کہا کہ یہ علاقہ ہما را ہے۔

یہ بچے ہما رے ہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی کرسکتے ہیں۔حکومت تعلیمی بہتری کے لیے بھر پور اقدامات اُٹھار ہی ہے۔اور بجٹ کا بڑا حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔تقریب میں ڈی سی ژوب نذر محمد کھیتران ،ڈی ای او داؤد خان ،شیخ موسیٰ خان ،عبدالصمد مندوخیل ،جی ٹی اے کے صدر فتح خان مندوخیل اور یونیسف کے رزاق جان نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :