وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کا ر، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کیں ۔

ان ہد ا یا ت کی روشنی میں تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے گرفتار ملزم نبیل آ صف کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے دوملزمان فردوس خا ن اور راجہ فرحان کے قبضہ سے ہنڈا سو کس کا ر جسٹر یشن نمبر K-45ملتا ن ما ڈل 1995ء ما لیتی 10لا کھ روپے قبضہ پولیس میں لے رجسٹر یشن بک چیک کر وانے پر بو گس پا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث 03ملزمان بشارت ، عنصر اور اشفاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں تین ملزمان مراد علی ، جمیل خا ن اور محمد امجد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :