لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس15.19پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5614.81 پربندہو ا

جمعہ 13 نومبر 2015 19:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس15.19پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5614.81 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر69کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 54 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل7لاکھ46ہزار700حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے5 لاکھ18ہزارحصص ۔ پیس پاکستان لمیٹڈ 1 لاکھ47 ہزار حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے35ہزار500حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.90 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.82روپے کم ہو گئی۔