آصف علی زرداری کی سانگھڑ میں پارٹی کارکن سعود ارائیں کے قتل مذمت

جمعہ 13 نومبر 2015 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سانگھڑ میں پارٹی کارکن سعود ارائیں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

سعود ارائیں پاکستان پیپلز پارٹی سانگھڑ کے عہدیدار جمال دین ارائیں کے صاحبزادے تھے جنہیں جمعرات کی شام گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ آصف علی زرداری نے جمال ارائیں سے تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :