جعلی شناختی کارڈکے معاملے پرنادراٹیم کی اسلم ابڑو سے انکوائری مکمل

ٹیم کے ارکان جلدرپورٹ وزیرداخلہ کوارسال کریں گے،ترجمان نادرا،اسلام آبادروانہ ہوگئے

جمعہ 13 نومبر 2015 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) جیک آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں استعمال ہونے والے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر کراچی آنے والی دورکنی نادرا ٹیم نے مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو سے دستایزی ثبوت حاصل کرکے تفتیش مکمل کرلی اورآج اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے اسلم ابڑوکومعاملے کی شفاف تحقیقات کا یقین دلایا۔ترجمان نادرا صمدخرم کا کہناتھاکہ جیکب آبادسے الیکشن کے دوران جعلی شناختی کارڈ برآمدہوناانتظامیہ پرایک سوالیہ نشان ہے ،واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹیم نے تمام شواہدمسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات سندھ اسلم ابڑو سے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد بوگس شناختی کارڈ سے متعلق ایک مفصل رپورٹ وزیرداخلہ کوبھیجی جائیگی۔ ترجمان نادرا نے کہاکہ وزرات داخلہ ملوث افراد کیخلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے جلد رابطہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :