موٹر وے کے ملازمین کی جانب سے الاؤنس کے خاتمے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

جمعہ 13 نومبر 2015 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے موٹر وے کے ملازمین کی جانب سے الاؤنس کے خاتمے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں موٹر وے پولیس کے ملازمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے ان کے ہاؤس رینٹ ،میڈیکل الاؤنس اور دیگر الؤنس ختم کردیئے گیئے ہیں جبکہ یہ ادارہ کرپشن سے پاک اور عوام کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اس اقدام سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا ان کے الؤنس بحال کئے جائیں درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے وفاقی حکومت آئی جی موٹر وے پولیس،اور دیگر فریقین کو 19 نومبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔