مودی دور میں بڑھتی ہو ئے انتہا پسندی نے بھارت کی نا م نہاد جمہوریت کا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا‘اعجاز احمد چوہدری

بھارت میں مسلما نو ں سمیت دیگراقلیتیں عدم تحفظ کا شکا ر ہیں عالمی برداری اپنا دوگلہ پن ترک کر کے بڑھتی انتہا پسندی کا فوری نو ٹس لے

جمعہ 13 نومبر 2015 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بڑھتی ہو ئے انتہا پسندی نے بھارت کی نا م نہاد جمہوریت کا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیاہے بھارت میں بسنے والے مسلما نوں، سیکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ بہمانہ سلوک کیا جا رہا ہے اس شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، بھارت میں مسلما نو ں سمیت دیگراقلیتیں عدم تحفظ کا شکا ر ہیں عالمی برداری اپنا دوگلہ پن ترک کرے اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کا فوری نو ٹس لے ، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے لائن آف کنٹر ول پر بھارتی جارحیت سے کئی پاکستانی شہید ہوئے ہیں، حکمران بھارت کے آگے لیٹنے کی بجائے آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر با ت کرے ، تحریک انصاف بھارت سمیت دیگر ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسا ئل کو حل کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ دئیے ہیں انسانی حقو ق کی دھجیا ں بکھر دیں ہیں لاکھو ں کشمیر یو ں کو شہید کر دیا ہے لیکن عالمی برداری کے کانو ں پر جو ں تک نہیں رینگی ، کشمیر ی عوام کے حوصلے اور جرات کو جتنا سراہا جائے کم ہے وہ بھارت کے ظلم و بربریت کے سامنے سیسہ پلا ئی کی دیو ار کی طر ح کھڑ ے ہوئیں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیر ی عوام کے سا تھ دھڑکتے ہیں کشمیر ی شہداء کی قربانیا ں ضرور رنگ لائیں گی کشمیر کا مسئلے حل ہونے تک خطے میں امن کا قا ئم ممکن نہیں ہے ،کشمیر کا مسئلہ کشمیر ی عوام کے امنگو ں کے مطابق حل ہونا چاہیے ،تحریک انصاف لارڈ نذیر احمد اور بیر سٹر سلطا ن محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کر تی ہے جنہو ں نے پاکستانی اور کشمیری عوام کے مؤقف کی بھر پور نمائندگی کی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقو ق کی تنظیمیں خاموش تما شائی بننے کی بجائے کشمیر ی عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر ، بھارتی فوج کی مسلسل قتل و غارت اور انسانی حقو ق کی پامالی کا فوری نو ٹس لے اور کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔