پی سی بی نے نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش میں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2015 - 20:42:39 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:44:20 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:43:51 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:43:48 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:41:00 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:38:55 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:38:52 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 19:31:06 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 18:51:47 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 18:51:45 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 18:44:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پی سی بی نے نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش میں دلچسپی لینا شروع کر دی

چیئرمین نے غور کرنے کی ہدایت کی ہے،آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے کوآبزرور بھیجنے پر غور کر رہے ہیں شکیل شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش میں دلچسپی لینا شروع کر دی ،کھلاڑیوں کی رائے کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ کی پیشکش کے بعد چیئرمین بورڈ شہریارخان نے اس حوالے سے غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شکیل شیخ نے بتا یا کہ پاکستان کی سیریزآئندہ برس آسٹریلیا سے دسمبرمیں متوقع ہے اس سے پہلے قائداعظم ٹرافی کا فائنل آزمائشی طورپرپنک بال سے کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ 27نومبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے کوآبزرور بھیجیں۔ شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وہ اورنج گیندوں کی بڑی تعداد خرید رہے ہیں جسے ٹیموں کو کھیلنے کے لیے دیا جائے گا اور جو فیڈ بیک اس پر آئے گا اسی کی روشنی میں بورڈ اپنا حتمی فیصلہ کرے گا۔

13/11/2015 - 19:38:55 :وقت اشاعت