فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

کارروائی کے دوران 2دہشتگردگرفتار،قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا،ترجمان ایف سی

جمعہ 13 نومبر 2015 19:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران دودہشتگرد گرفتار،قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران2دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

برآمد کیئے اسلحہ میں 02عددراکٹ لانچرز، 29راؤنڈزآرپی جی سیون ،31فیوزآرپی جی سیون،03عددایل ایم جی بمعہ میگزین اور2589 راؤنڈز،02 عدد ایس ایم جیزبمعہ 03میگزین اور999راؤنڈز،01عددکلاشنکوف میگزین بمعہ15راؤنڈز،02عددجی تھری میگزین،01 عدد 14.5ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن بمعہ03عددایمونیشن اور01عددٹیلی سکوپ گن شامل ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسلحہ کوچمن اور گردونواح میں تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیاگیاتھا جس کو ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کوبہت بڑی تباہی سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :