پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے پر-2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 13 نومبر 2015 18:47

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے پر-2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قبولہ نے مخبر کی اطلاع پر موضع مگھر میں اشتہاری ملزم افتخار عرف جگو فوجی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا توغلام رسول وغیرہ اشتہاری کو لے کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :