Live Updates

عمران خان کا صوا بی آمد پر تاریخی استقبال کیا جا ئے گا ، بلند خان تر کئی

جمعہ 13 نومبر 2015 18:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) عمران خان کا صوا بی آمد پر تاریخی استقبال کیا جا ئے گا ۔عوامی جمہوری اتحاد غیر مشر وططور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیا ریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سینئر رہنما بلند خان تر کئی نے کہا کہ 22 نومبر کو عمران خان کے صو ابی آمد پر تاریخی استقبال کیا جا ئے گا اور ایک عظیم نشان جلسہ منعقد کیا جا ئے گا 22 نو مبر کو ایک نئی تاریخ رقم ہو گی عوامی جمہوری اتحاد اورتحر یک انصاف میں ضم ہو جائے گی۔

ہمیں بہت ساری آفر آ رہی تھی مگر پاکستان تحر یک انصاف میں شمو لیت کا فیصلہ اس لیے کیا کہ پی ٹی آ ئی واحد جما عت ہے جس کا منشور وہی ہے جو منشور ہم لے کر چلے تھے اس لیے تحر یک انصاف کی قیادت کا ہر مشکل میں کند ھے سے کندھاملاکر ساتھ دیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :