ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیرسیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کرکٹ ، والی بال اور دیگر میچیں آخری مراحلے میں پہنچ گئے ۔فضل محمد مشال

جمعہ 13 نومبر 2015 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے پریس سیکرٹری فضل محمد مشال نے کہا ہے کہ کرکٹ میچوں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حسن گڑھی کا مقابلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وزیر باغ ہوا جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وزیر باغ نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ایسی دوران والی بال میچیں بھی ہوئی جس میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخان ، گورنمنٹ ہائی سکول کگہ ولہ ، گورنمنٹ ہائی سکول چغرمٹی نے اپنے اپنے مدمقابل کو ہراکر شاندار کامیابیاں حاصل کیں ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری وپرنسپل جانس خان ، گراؤنڈ انچارج امتیاز خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :