ڈویژن مستوج چترال کے دور آفتادہ علاقے کھوت کے لئے ایک کروڑ کے منصوبوں کی منظور

جمعہ 13 نومبر 2015 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سب ڈویژن مستوج چترال کے دور آفتادہ علاقے کھوت کے لئے ایک کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے گزشتہ روز ویلیج کونسل کھوت کے چیئر مین عبدالحمید خان نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید سے ملاقات کے دوران اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور حالیہ سیلاب اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر صوبائی وزیر خزانہ نے تین میں سے دو سکیموں کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے اور اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چترال کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا وزیر خزانہ کی جانب سے کھوت ٹو مچاراغ روڈ ، ہرین لشٹ سٹیڈیم شامل ہیں ۔ اس موقع پر چیئر مین عبدالحمید خان نے صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔